Beducate

AIOU System Introduction

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا آن لاٸن نظام تعلیم کا تعارف
جب آپ لوگ ایڈمشن بھیجتے ہیں تو یونیورسٹی کی طرف سے آپ لوگوں کو دو قسم کے پاس ورڈز ملتے ہیں۔
نوٹ: پاس ورڈز کو کسی ڈاٸری میں لکھ لیجۓ تا کہ بعد میں پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

سی ایم ایس کا پاس ورڈ👈
ایل ایم ایس کا پاس ورڈ👈

یہ دونوں آنلاٸن پورٹلز ہیں جن کی مدد سے سٹوڈنٹس اپناتعلیمی سفر جاری رکھتے ہیں۔

:سی ایم ایس کے فنکشنز CMS
اساٸنمنٹس کے ٹیوٹرز کی لسٹ چیک کر سکتے ہیں۔👈
رول نمبر سلپ ڈاٸنلوڈ کر سکتے ہیں۔👈
رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔👈

:ایل ایم ایس کے فنکشنز LMS
ورکشاپ شیڈول چیک کر سکتے ہیں۔👈
ورکشاپ جواٸن کر سکتے ہیں۔👈
کوٸز حل کر سکتے ہیں۔👈
اساٸنمنٹس اپلوڈ کر سکتے ہیں۔👈
اساٸنمنٹس کے مارکس چیک کر سکتے ہیں۔👈

آن لاٸن کلاسز /ورکشاپس
ورکشاپ جواٸن کرنے کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں۔
ایل ایم ایس👈
ماٸیکرو سافٹ ٹیم ایپ۔👈
ماٸیکرو سافٹ ٹیم یہ ایک ایپ ہے جو Play store سے ڈاٸنلوڈ کرنی ہوتی ہے پھر اسکو بالکل اسی طرح Log in کرنا ہوتا ہے جیسے ایل ایم ایس کو Log in کرتے ہیں۔

ورکشاپ جواٸن کرنے کے لیے آپ لوگ سب سے پہلے ایل ایم ایس کو اوپن کریں گے پھر وہاں جس کوڈ کی ورکشاپ ہو گی اس پہ کلک کریں گے تو اس کوڈ کے پورے ہفتہ کا شیڈول سامنے آ جاۓ گا تو جس دن کی ورکشاپ ہو گی وہ لنک ہو جاۓ گا آپ لوگ جیسے اس پر کلک کریں گے تو Join meeting یا Join Now کا آپشن آۓ گا اس پر کلک کریں گے تو اس طرح یہ لنک ٹیم ایپ سے کنیکٹ ہو کر آپ کو کلاس میں اِن کر دےگا۔
:نوٹ
جو لوگ ایل ایم ایس کی بجاۓ ڈاٸریکٹ ٹیم ایپ سے کلاس جواٸن کرتے ہیں انکی اٹینڈنس نہیں ہوتی لہزا اوپر بتاۓ گۓ طریقہ کے مطابق ورکشاپس جواٸن کریں۔

کوٸز Quiz
کوٸز ایل ایم ایس پر شو ہوتا ہے۔👈

ہر کوڈ کا الگ کوٸز ہوتا ہے۔👈

کوٸز 30 نمبر کا ہوتا ہے اور 45 منٹس کے اندر ہی حل کرنا ہوتا ہے۔👈

کوٸز حل کرنا لازمی ہوتا ہے۔👈

Assignments اساٸنمنٹس
ہر کوڈ کی دواساٸنمنٹس ہوتی ہیں۔اور مقررہ تاریخ سے پہلے ایل ایم ایس پر اپلوڈ کرنی ہوتی ہیں۔
اساٸنمنٹس کے سوالات اور شیڈول یونیورسٹی کی ویب ساٸٹ پر اپلوڈ کر دیے جاتے ہیں۔

Spring 2025 نوٹ: موجودہ سمسٹر

کے تمام پروگرامز کے اساٸنمنٹس کے سوالات اور شیڈول یونیورسٹی کی ویب ساٸٹ پر اپڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔
اساٸنمنٹس کیسے لکھنی ہوتی:۔

اسائنمنٹ بنانے ، اپلوڈ کرنے ، کوئز حل کرنے کے لیے یا پھر ورکشاپ اٹینڈ کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ابھی رابطہ کریں ان شاءاللہ تعالیٰ ہر کام میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ رہنمائی کی جائے گی۔

Aftab Ahmed 03057265205

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *